کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرجانی ٹاﺅن میں چھاپہ،لینڈ مافیا کااسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاﺅن کے علاقے یارو خان گوٹھ میں چھاپہ مارا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندے چائنہ کٹنگ زمین پر قبضے کے معاملات میں قتل و غارت اور دہشت گردی کیلئے استعمال کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونےوالے اسلحے میں 5کلاشنکوف ، 4 سیون ایم ایم رائفل ، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔
