روس کی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعدروسی فضائیہ نے پہلی مرتبہ شام کی سرزمین پر حملہ کردیا

روس کی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعدروسی فضائیہ نے پہلی مرتبہ شام کی سرزمین پر ...
روس کی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعدروسی فضائیہ نے پہلی مرتبہ شام کی سرزمین پر حملہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد روسی فضائیہ نے شام میںپہلی مرتبہ حملہ کردیااور شام کی حکومت نے بھی روس سے عسکری مدد لینے کی تصدیق کردی ۔
عرب میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے صدر کو شام پر حملے کی منظوری دیدی جس کے بعد روسی فضائیہ نے شام کے شہر حمص کواپوزیشن ملیشیاءکو نشانہ بنایاجہاں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق روس نے جنگی جہاز شامی صدر کی درخواست پر بھیجے ہیں اور حملے سے قبل امریکی فوج کو پیشگی مطلع کردیاتھا۔
یادرہے کہ بشارالاسد کے داعش کے مقابلے میں دفاع کیلئے روس نے ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کی تجویز دی تھی لیکن سعودی عرب نے یہ تجویز مسترد کردی تھی اورسعودی وزیرخارجہ نے واضح کیاتھاکہ بشارالاسد اقتدار سے الگ ہوجائیں یا پھر فوجی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔