حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلا ن کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ یسک)حکومت نے رواں ماہ پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ پیٹر ولیم مصنوعات کی ستمبر کے ماہ کی قیمت بر قرار رکھی جائے گی۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پیٹر ولیم مصنوعات میں 10پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی جس پر وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتیں برقرار رکمنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پیٹر ول کی قیمت 74.3روپے فی لیٹر ہے ۔
