مرد اور خواتین بالوں پر کچھ بھی لگانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مرد اور خواتین بالوں پر کچھ بھی لگانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
مرد اور خواتین بالوں پر کچھ بھی لگانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بازاری مصنوعات کے استعمال سے پہلے ان کے اوپر لگے لیبل پر دی گئی ہدایات کو پڑھ لینا بہت ضروری ہے، ورنہ انجام اس خاتون جیسا بھی ہو سکتا ہے۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
اخبار ’دی سن‘ کے مطابق مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنے بالوں کو چمکانے اور مخصوص سٹائل دینے کے لئے بالوں کا ایک مخصوص فوم استعمال کرنا چاہ رہی تھیں لیکن بے دھیانی میں بلڈرز فوم کا سپرے اپنے سر پر چھڑک لیا۔ یہ فوم تعمیراتی شعبے میں استعمال ہوتا ہے اور اشیاءکو جوڑنے اور مخصوص شکل دینے، اور سوراخوں کو پر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاتون نے جونہی فوم کا چھڑکاﺅ اپنے بالوں پر کیا، یہ جھاگ کے پہاڑ کی طرح ان کے سر پر جم گیا جسے کسی طرح بھی ہلانا ممکن نہ ہوا۔ جب بیچاری خاتون اس صورتحال سے بہت گھبرا گئیں تو بالآخر ہسپتال جا پہنچیں۔

امریکا اب اپنے فوجیوں کے دماغ میں بھی چپ ڈال رہا ہے مگر کیوں اور کیسے؟
اخبار کا کہنا ہے کہ خاتون کے بالوں پر موجود فوم میں درختوں کے پتے اور ٹہنیاں بھی پھنسی ہوئی تھیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کہانی مزید پیچیدہ ہے، البتہ پتوں اور ٹہنیوں کی بالوں میں موجودگی کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -