طالبان نے قندوز میں اہم فوجی مرکز پر قبضہ کر لیا

طالبان نے قندوز میں اہم فوجی مرکز پر قبضہ کر لیا
طالبان نے قندوز میں اہم فوجی مرکز پر قبضہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے اہم فوجی مرکز پر قبضہ کر لیا ہے جس میں سینکڑوں افغان فوجی تعینات تھے ۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے سٹریٹجک اور مالی اعتبار سے اہم افغان شہر قندوز میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے اور شہر کی اہم نجی اور سرکاری عمارتوںپر قبضہ کر لیا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق حکومتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزاحمت کے باوجود طالبان نے اہم فوجی مرکز بالا ہاسر فورٹرس پر قبضہ کر لیا ہے جہاں سینکڑوں افغان فوجی تعینات تھے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹ کے مطابق طالبان کے کل شہر کے ائیر پورٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی تاہم امریکی فضائی حملے کی وجہ سے طالبان کی جانب سے ائیر پورٹ پر قبضے کی کوشش نا کام ہو گئی۔