سیشن کورٹ :ماڈل عبیرہ قتل کیس ،فرد جرم کے لئے ملزم طلب
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم نے ماڈل عبیرہ کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 3ملزموں اداکارہ ماڈل طوبیٰ،حکیم ذیشان اور فاروق الرحمٰن کو مقدمہ کی نقول فراہم کرکے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے7 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق اداکارہ طوبیٰ اور مقتولہ ماڈل عبیرہ اقبال ٹاﺅن میںاکھٹی رہائش پذیر تھیں جس کے ساتھ ملزم حکیم ذیشان اور فاروق الرحمٰن نے ملی بھگت کرکے عبیرہ کو زہر کھلا کر ہلاک کردیا اور بعد ازاں اداکارہ طوبیٰ نے مقتولہ کی برہنہ لاش کو ایک بکس میں بند کرکے نواں کوٹ بس سٹینڈ کے قریب پھینک دیا،لاش ملنے پر تھانہ نوانکوٹ پولیس نے تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی کیمرہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا اور پولیس ملزمہ طوبیٰ تک پہنچ گئی اور اسے ماڈل عبیرہ کے قتل میں گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کی ، ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے ساتھی ملزموں حکیم ذیشان اور فاروق الرحمٰن کو بھی گرفتار کروادیاتھا، پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان سماعت کے لئے عدالت میں پیش کررکھا ہے
