گول روٹی نہ پکانے پر باپ نے کمسن بیٹی بے رحمی سے قتل کردی

گول روٹی نہ پکانے پر باپ نے کمسن بیٹی بے رحمی سے قتل کردی
گول روٹی نہ پکانے پر باپ نے کمسن بیٹی بے رحمی سے قتل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب نیوز) لاہور میں انارکلی میں تشددسے جاں بحق ہونےوالی 15سالہ انیقہ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کواسکے باپ اوربھائی نے معمولی تنازعے پرقتل کیا۔پولیس نے بتاےا کہ ملزمان لڑکی کی لاش مردہ خانے کے قریب پھینک کرفرارہوگئے تھے، ابتدائی طورپرلڑکی کے باپ نے ا سکوذہنی مریضہ قراردیا جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انیقہ کو باپ اور اسکے بھائی نے گول روٹی نہ پکانے پر تشدد کرکے قتل کیا ہے اور ہلاک ہونے کے بعد اس کی لاش میو ہسپتال کے مردہ خانے کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

مزید :

لاہور -