وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی میڈیا کو '' بخار،، چڑ ھ گیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈ یا نے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب سے پہلے ہی منفی پرا پوگینڈا شروع کردیا تھا تاہم خطاب کے بعد تو بھارتی میڈیا کو باقاعدہ ''بخار،، چڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے 70 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے رکھنے کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے معاملے پر بھی بات کی اور بھارت کو کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے اور بھارت کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کیساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی میڈ یا نے مسئلہ کشمیر پر منفی پرو پیگنڈا شرو ع کر کے وزیراعظم نوازشریف کے اقوام متحدہ میں خطاب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
