یہ نوجوان امریکہ میں سب سے زیادہ ناپسند کیا جانے والا انسان ہے؟ وجہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ اسے ایک تھپڑ مارا جائے

یہ نوجوان امریکہ میں سب سے زیادہ ناپسند کیا جانے والا انسان ہے؟ وجہ جان کر آپ ...
یہ نوجوان امریکہ میں سب سے زیادہ ناپسند کیا جانے والا انسان ہے؟ وجہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ اسے ایک تھپڑ مارا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مارٹن شکریلی نامی اس نوجوان کا نام اس وقت امریکہ میں مشہور ہوا جب اس نے ایک فارماسیوٹیکل کمپنی خریدی اور اس کی ایک زندگی بچانے والی گولی کی قیمت میں 50گنا اضافہ کر دیا۔ مارٹن کے اس اقدام پر دنیا بھر میں لوگ غصے سے بپھرے ہوئے ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہے کہ اس کے منہ پر ایک تھپڑ رسید کرے۔ اب اس نے خود دنیا کو یہ موقع فراہم کر دیا ہے۔ نیوز10کی رپورٹ کے مطابق مارٹن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے منہ پر تھپڑ کی بولی لگا دی ہے۔ جو شخص سب سے زیادہ قیمت لگائے گا اسے وہ خود کو تھپڑ مارنے کی اجازت دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اب تک مارٹن کو تھپڑ مارنے کی 78ہزار ڈالر(تقریباً78لاکھ روپے) بولی لگ چکی ہے۔ مارٹن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہی بتایا ہے کہ وہ اس بولی سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنے ایک متوفی دوست کے غریب پسماندگان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ مارٹن کے اس دوست کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے جس کے ایک بیٹے کو کینسر تھا جو اب روبہ صحت ہے۔

یہ شخص اپنی حاملہ بیوی کی ایک ایسی چیز کھاگیا کہ سن کر ہر کوئی قے کرنے لگ جائے (یہ خبر پڑھنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں)
واضح رہے کہ مارٹن کی کمپنی Turing Pharmaceuticalsنے چند ماہ قبل Daraprimنامی 62سال پرانی دوا فروخت کرنے کے حقوق ساڑھے5کروڑ ڈالر(تقریباً 6ارب روپے) میں خریدے تھے۔ اس سے قبل اس گولی کی قیمت ساڑھے 13ڈالر(تقریباً 1400روپے) تھی لیکن مارٹن نے اس کے حقوق خریدنے کے بعد اس کی قیمت 750ڈالر(تقریباً ساڑھے 78ہزار روپے) تک بڑھا دی تھی۔ یہ گولی ایک نایاب اور خطرناک پیراسائیٹک انفیکشن کی تھی۔ اس کے علاوہ یہ گولی ٹوکسوپلازموسس(حاملہ خواتین کو لاحق ہونے والی ایک بیماری)، کینسر اور ایڈز کی واحد مصدقہ دوا تھی۔ اس کے مہنگا ہونے سے کروڑوں لوگوں متاثر ہوئے تھے۔