انسان کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے:حمیرا قریشی

انسان کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے:حمیرا قریشی
انسان کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے:حمیرا قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ انسان کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔حسد اور تنقید رائے تنقید نے معاشرے کا بھیڑہ غرق کردیا ہے ۔جب تک ہم سیکھنے کے عمل کو بہتر نہیں کرینگے ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کردیے ہیں ۔ایک انٹرویو میں حمیرا قریشی نے کہا میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔شوبزکی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہااب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ایسی فلمیں اور ڈرامے بنے چاہیے جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں ۔اس حوالے سے ہدایتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ پرانے چہروں کی بجائے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کو مزید موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اظہار کھول کر سکیں۔

مزید :

کلچر -