جاوید شیخ کے فلم انڈسٹری میں چالیس سال مکمل،دوستوں کی مبارکباد

جاوید شیخ کے فلم انڈسٹری میں چالیس سال مکمل،دوستوں کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار جاوید شیخ نے فلم انڈسٹری میں چالیس سال مکمل کرلئے جس پر انہیں بہت سے افراد نے مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔جاوید شیخ نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 1976میں بنائی جانے والی فلم’’دھماکہ‘‘سے کیا جس میں شبنم اور رحمن نے بھی کام کیا تھا ۔یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی ۔جس کے بعد جاوید شیخ کافی عرصہ تک ٹی وی میں کام کرتے رہے ۔1982میں فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘میں انہیں ایک بار پھر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا اس فلم کی شاندار کامیابی کے بعد جاوید شیخ پرفلم انڈسٹری کے دروازے کھل گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا۔
،انہوں نے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی انڈسٹری کو شاندار فلمیں دیں جن میں مشکل ،چیف صاحب،یس باس،یہ دل آپ کا ہوااور کھلے آسمان کے نیچے شامل ہیں جبکہ ان دنوں ایک بارپھر وہ’’ وجود‘‘کے عنوان سے فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔جاوید شیخ کے کیرئیرکی اہم فلموں میں جیوا،بھابی دیاں چوڑیاں،مہندی،کالے چور،ڈاکوراج،زمانہ ،مجھے چاندچاہیے،لومیں گم ،بھائی لوگ،میں ہوں شاہدآفریدی،سلطنت،بن روئے،نہ معلوم افراد،ہلہ گلہ،سوال سات سوکروڑکا سمیت بہت سی دیگر فلمیں شامل ہیں۔ جاوید شیخ نے پاکستان کے علاوہ بہت سی بھارتی فلموں میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -