بھارتی فلم میں پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی،سجل علی

بھارتی فلم میں پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی،سجل علی
بھارتی فلم میں پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی،سجل علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)ماڈل و اداکارہ سجل علی نے ایک ملاقات میں کہا کہ ملکی و غیر ملکی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے دوستوں سے بھی دور کر دیا تھا ۔ ایسے وقت میں مزید ڈراموں و فلموں کی آفرز میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھیں ۔ ہدایتکار انجم شہزاد کی فلم زندگی کتنی حسین ہے کی شاندار کامیابی نے مجھے ایک نئی شناحت دیکر حوصلہ دیا ۔ بھارتی فلم میں سری دیوی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے ایک نیا تجربہ ملا ۔ اس فلم میں میرا مرکزی نوعیت کا کردار ہے ۔ میری پرفارمنس پاکستانی ہی نہیں بھارتی شائقین کو بھی متاثر کرے گی ، مزید فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میری کوشش ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کروں ۔ فلم کی ہیروئن بن جانا کمال نہیں ، اس میں متاثر کن پرفارمنس فنکار کو نئی زندگی دینے کا سبب بنتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں نے مجھے دنیا بھر میں شہرت و شناحت دی ، اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔


میری جوڑی فیروز خان ملک کے ساتھ پسند کی جا رہی ہے ، ہم دونوں کی کوشش ہے کہ ایک ساتھ ہی کام کریں ۔

مزید :

کلچر -