وطن عزیز کے دفاع کے لیے پرعزم اور متحد ہیں،بھارتی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی ہے:سینیٹر پرویز رشید

وطن عزیز کے دفاع کے لیے پرعزم اور متحد ہیں،بھارتی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی ...
وطن عزیز کے دفاع کے لیے پرعزم اور متحد ہیں،بھارتی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی ہے:سینیٹر پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام وطن عزیز کے دفاع کے لیے پرعزم اور متحد ہیں، دنیا جانتی ہے کہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک جدوجہد آزادی ہے جس کا پرچم کشمیری عوام نے اٹھا رکھا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے گذشتہ ایک سال سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر بھی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اب بھی اسی نے سرحدی خلاف ورزی کی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی طرف سے اب تک جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ بھی بھارت کے حق میں نہیں ہے، امریکا کی طرف سے بھی بھارت کو یہی کہا گیا کہ آپ خطے کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے کوشش کریں اور اس کو خراب نہ کریں جبکہ چین نے بھی انہیں یہی کہا ہے،دنیا ہماری دفاعی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے اور جانتی ہے کہ الحمدللہ ہم اپنا دفاع پوری طرح کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ان نہتے کشمیریوں پر تشدد بھی کرتا ہے، قتل و غارت بھی کرتا ہے، کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم کو اجازت نہیں دیتا، میڈیا کو اجازت نہیں دیتا، بین الاقوامی ڈاکٹروں کی تنظیموں کو اجازت نہیں دیتاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے دنیا سے وہاں پہنچ سکیں، لہذا اب اس نے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی خلاف ورزیوں کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خارجہ امور کی اہمیت کو سمجھتی ہے اسی لیے وزارت خارجہ میں پاکستان کے سب سے زیادہ تجربہ کار لوگ موجود ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز جنہیں پوری دنیا ان کی سفارت کاری کے حوالے سے جانتی ہے جو پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشیر بھی ہیں اور وزیراعظم کا مشیر ہونا ایک آئینی عہدہ ہے،طارق فاطمی بھی وزارت خارجہ میں موجود ہیں اس لیے کوئی کمی نہیں ہے بلکہ وزیراعظم خود بھی ان تمام خارجی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -