ڈینگی کا مرض بے قابو، مزید 20افراد میں وائرس کی تصدیق

ڈینگی کا مرض بے قابو، مزید 20افراد میں وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )شہریوں پر ڈینگی کے حملے جاری۔ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19فراد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ڈینگی وائرس پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق کنفرم ہونے والے ڈینگی کیسز کا این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے تاہم ڈینگی کے سامنے آنے والے نئے کیسز پرائیویٹ ہسپتالوں سے کنفرم ہوئے ہیں اور سرکاری ہسپتال ڈینگی کی تشخیص کے حوالے سے خاموش ہیں۔ حالیہ سیزن کے دوران شہر میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد سوا پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔اس صورتحال کے باعث عوام میں خوف کی لہر دوڑ کر رہ گئی ہے،