تحریک انصافخواتین کی ڈی ایچ اے سے رائیونڈ تک ریلی

تحریک انصافخواتین کی ڈی ایچ اے سے رائیونڈ تک ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کی مر کزی خاتون رکن ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں خواتین کی ڈی ایچ اے سے رائے ونڈ تک ریلی ‘شہریوں کو آج کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے میں شر کت کی دعوت دی گئی ۔ بدھ کے روز نکالی جانیوالی ریلی میں ڈاکٹر سیمی بخاری کے علاوہ ثروت گوہر‘افروز سمیت دیگر نے شر کت جنہوں نے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر اور پارٹی پر چموں کے علاوہ وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف بھی بینرز اور پلے کارڈ پکڑ رکھے تھے ریلی ڈی ایچ سے لبرٹی چوک اور شوکت خانم سے ہوتی ہوئی رائے ونڈ میں اڈاہ پلاٹ کے مقام پر اختتام پذیرہوئی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈاکٹرسیمی بخاری نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار کا بور یا بستر گول ہونیوالا ہے ۔