سرحد کی خلافورزی پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سرحد کی خلافورزی پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی خان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی ۔قرار داد کے متن میں کہا گیاپنجاب اسمبلی کا ایوان بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔پاک فوج کے ان شہید جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے ۔ مودی حکومت نے اپنا اصل چہرہ دکھانا شروع کردیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں اپنی جارحیت کو چھپانے کیلئے بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا۔پنجا ب اسمبلی کا ایوان افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر اس جارحیت کا نوٹس لے۔