ملکی استحکام کیلئے مذہبی و دینی قوتیں کردار ادا کریں،طاہر رضا بخاری

ملکی استحکام کیلئے مذہبی و دینی قوتیں کردار ادا کریں،طاہر رضا بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) ملکی استحکام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام مذہبی اور دینی قوتوں کو متحد ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، ماہِ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے تمام مسالک کے علماء اور حکومت کے درمیان بہترین اشتراکِ عمل موجود ہے، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کی بنیادیں مضبوط ہوں گی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے ورلڈ کونسل آف ریلجینس کے زیراہتمام ماہِ محرم الحرام کے تناظر میں "بین المذاہب صوبائی امن کانفرنس"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
، اس موقع پر تمام مسالک کی نمائندہ شخصیات مولانا محمد حسین اکبر، حافظ زبیر احمد ظہیر،قاضی نیاز حسین نقوی ، مولانا محمد یسین ظفر، سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری کے علاوہ دیگر مذاہب کے قائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورلڈ کونسل آف ریلجینس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ نعمان حامد نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مہمانوں میں سوینئر تقسیم کیے ۔