خراب آلات جراحی مخدوش عمارت، ڈینٹل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض خوار

خراب آلات جراحی مخدوش عمارت، ڈینٹل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) شہر کے دانتوں کے واحد سرکار ی ہسپتا ل میں ناقص اورنا کافی سہولیا ت کے خلا ف ڈا کٹرو ں نے ہڑتا ل کرد ی ۔ گزشتہ روز ہسپتا ل میں مکمل ہڑتا ل ر ہی ڈا کٹرو ں نے ایم ایس کے د فترو کے با ہر د ھر نا د یا اور نعرے با زی کی جس سے ہسپتا ل میں نظا م در ہم بر ہم ہو گیا اور مر یض دن بھر ڈا کٹرو ں کو تلا ش کرتے ر ہے ۔۔ تفصیلا ت کے مطا بق طبی پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی شعبہ آپریٹو ڈینٹسٹری سمیت دیگر شعبوں میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ وائے ڈی اے کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے علاج معالجہ تعطل سے دوچار رہا اور ہسپتال آنے والے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ آپریٹو ڈینٹسٹری سمیت دیگر شعبوں میں مشینری اور طبی آلات خراب ہیں اور ڈینٹل یونٹس ناکارہ ہوچکے ہیں۔ متعدد بار محکمہ صحت نے ڈینٹل ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کے اعلانات کئے لیکن عملی طور پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی، جب تک مشینری اور طبی آلات ٹھیک کروانے اور عمارت کی مرمت کے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رکھیں گے۔اس حوالے سے مریضوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے جو بھی مطالبات ہیں وہ اپنی جگہ درست ہوں گے لیکن مریضوں کو خوار کرنا کسی طور مناسب نہیں احتجاج کے ساتھ علاج معالجہ کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے