کرپٹ حکمرانو ں کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہو گیا،فرخ مون

کرپٹ حکمرانو ں کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہو گیا،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہے ،نندی پورپراجیکٹ سے لیکراورنج لائن تک ہرمنصوبے میں مال بنایا جارہا ہے اورنیب ،ایف بی آرنے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اورحکمرانوں کوکوئی پکڑنے والا نہیں اورغریب بیچارے غربت کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔اڈہ پلاٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ لاہورسے لیکر ڈی جی خان تک عوام موجودہ کرپٹ نظام اور کرپشن کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
،کمیشن کے ریکارڈ توڑنے پرحکومت کا نام گنیزبک میں درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاناما کے چور ملک سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں ،حکمرانوں کی کمیشن نے پاکستان کو30 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔