البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی آگاہی پروگرام جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی آگاہی پروگرام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نالوں میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے اور ان میں کوڑا کرکٹ پھینکنے جیسی عادات کی حوصلہ شکنی کے لیے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی آگاہی پروگرام جاری ہے۔ اس حوالے سے مقامی عوامی نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کی جا رہی ہیں۔ جمعرات کے روزشادمان میں منتخب چیئرمین مردان علی زیدی سے البیراک سینئر منیجر حسین کارتال اور کمیونیکشنز ڈیپارٹمنٹ نے ملاقات کی اور علاقے میں صفائی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یوسی چیئرمین نے البیراک کی کاوشوں کو سراہا اور جاری مہم میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں شادمان کے علاقہ میں گھر گھر آگاہی مہم کے دوران آگاہی ہدایت نامے شہریوں اور مقامی رہائشیوں میں تقسیم کیے اور آگاہی واک میں بھی حصہ لیا جس کی قیادت حسین کارتال کر رہے تھے۔ ڈرین صفائی آگاہی مہم شہر کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار جاری رہے گی۔ ابتداء میں شادمان، چندرائے اور چائنہ سکیم کے علاقوں میں مہم چلائی جا رہی ہے۔