پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،میاں مرغوب

پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،میاں مرغوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے نگران میاں مرغوب احمد، ارکان اسمبلی و رہنما مہر اشتیاق، چوہدری شہباز، رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ، سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، کرنل(ر) مبشر جاوید، میاں محمد طارق، نذیر خان سواتی،عامر خان سمیت دیگر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔
، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،انہوں نے کہا کہ ملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ملکی سالمیت و خود مختاری کو نقصان پہنچانے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا واز فائرنگ کا نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان حالت جنگ میں ہے اور دشمن حملے کررہا ہے جبکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرکے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے۔