مہنگائی نے محنت کش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی،ذکر اللہ مجاہد

مہنگائی نے محنت کش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے محنت کش طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔حکومت آئے روز عوام کو زیر اور فتح کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہی ہے جس کی مثال حالیہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے مال روڈ پر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عوامی رکشہ یونین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے عوامی رکشہ یونین کے چیئر مین مجید غوری ، عوامی رکشہ یونین کے صدر حافظ مظہر جیلانی ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملنے والے قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہو رہے ہیں اور ان قرضوں کی وجہ سے ملک میں آنے والا مہنگائی کا عذاب غریب ، مزدور طبقہ کو برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ رکشہ ڈرائیوروں اورمزدوروں کا معاشی قتل ہے اورجان لیوا مہنگائی نے غریب عوام کا بھر کس نکال دیا ہے ۔عوامی مسائل اس حد تک بڑھ چکے ہیں غریب اور عام آدمی نہ جی سکتا ہے اور نہ مر سکتا ہے