ایل ڈی اے سی بی اے کے الیکشن ایمپلائز یونین نے جیت لئے

ایل ڈی اے سی بی اے کے الیکشن ایمپلائز یونین نے جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے (سی بی اے)یونین کے الیکشن ایل ڈی اے ایمپلائز یونین نے بھاری اکثریت سے جیت لئے ،الیکشن میں چار یونین نے حصہ لیا ،جس میں ایل ڈی اے ایمپلائز یونین ایل ڈی اے سٹاف یونین، ایل ڈی اے اتفاق یونین،اور ایل ڈی اے مشعل یونین شامل ہیں ،جبکہ ایل ڈی اے ایمپلائز یونین نے 696ووٹ حاصل کر کے الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا ،کل ووٹ 1300تھے ،جس میں ایل ڈی اے سٹاف یونین نے 230ووٹ حاصل کئے ،ایل ڈی اے اتفاق یونین نے 318ووٹ حاصل کئے ،اور مشعل یونین کے حصے میں صرف 40آئے۔ایل ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر ولاہیت خان سیکرٹری جنرل رشید بیگ جبکہ چیئرمین احتشام رضوی ہیں ،رشید بیگ کو ایل ڈی اے کا الیکشن جیتنے پر تمام دوستوں نے مبارک باد دی ہے ،