بھارت ہمارے جانثاران وطن کامقابلہ نہیں کرسکتا،بریگیڈیئر (ر) نادر میر

بھارت ہمارے جانثاران وطن کامقابلہ نہیں کرسکتا،بریگیڈیئر (ر) نادر میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان نیشنل ریفارم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ پاکستان کادفاع نڈراورطاقتورہاتھوں میں ہے بھارت ہمارے جانثاران وطن کامقابلہ نہیں کرسکتا پاکستان کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارت کی آبی جارحیت کی صورت میں بھارت مزید تنہا ہوجائے گا ۔


پاکستان کیخلاف بھارت کی آبی جارحیت الٹااس کے گلے پڑجائے گی وہ اپنے اس انتہاپسندانہ اقدام کا مہذب دنیا کوکیا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہویاپانی بھارت ہماراکوئی حق غصب نہیں کرسکتا نہ ہی اس کو ایسا کرنے دیں گے ۔