پٹوار سرکل چک رام پورہ میں نقلی اور جعلی پٹواری قابض ہو گئے

پٹوار سرکل چک رام پورہ میں نقلی اور جعلی پٹواری قابض ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)میڈیکل ہاؤسنگ سکیم میں واقع پٹوار سرکل چک رام پورہ میں نقلی اور جعلی پٹواری قابض ہو گئے ،اصل پٹواری پراپرٹی کے کاروبارتک محدود ہو گیا ،مانیٹرنک کے غیر فعال سسٹم نے شعبہ سیٹلمنٹ کے ای ایس او کینٹ سمیت دیگر انتظامی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیئے ،شہریوں کی کثیر تعداد لٹنے پر مجبور ہو گئی،پٹواری اور پرائیویٹ منشیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،سروے کے دوران موضع چک رام پورہ کے مقامی رہائشیوں بابر علی،خرم حسین ،نوید عالم، اور وقاس سندھو نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹوار سرکل چک رام پورہ اس وقت بابر اور آصف نامی جعلی پٹواریوں کے زیر قبضہ ہے اور ریونیو ریکارڈ پر مکمل طور پر کسٹوڈین بنے ہوئے ہیں اصل پٹواری رانا ارشد نے یہ پٹوار خانہ ٹھیکے پر دیا ہے اور وہ بابر اور آصف منشی سے روزانہ کی بنیاد پر شام کو ریکوری کرکے فرداور ریکارڈ درستگی کی رپورٹس پر دستخط کر دیتا ہے جبکہ پٹوار خانے میں آنے والے شہریوں سے انتقال کے اندراج اور فرد کے حصول کے لئے بھاری رشوت وصول کی جارہی ہے ،شہری خواجہ عاصم،وقارالحسن ، نوید بھٹی اور تنویر بلوچ نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ پٹواری سیٹلمنٹ کے کام میں جہاں جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے وہاں موضع آن لائن کے لئے جو ٹارگٹ دیا گیا اسے بھی نامکمل اور ادھورا چھوڑ دیا ہے جبکہ خود علاقہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے شہریوں نے نے ای ایس او کینٹ کی جانب سے رائج کردہ مانیٹرنک سسٹم پر عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹوار سرکل میں سر عام رشوت وصولی کی جارہی ہے ،ریونیو ریکارڈ غیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کے قبضے میں ہے تحصیلدار 500انتقال تصدیق اور قانونگو 500روپے کی پڑتال وصولی کے بعد خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔،شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ پٹواری کے خلاف کرپشن کی بناء پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے تاہم سرعام رشوت وصولی کے باوجود اینٹی کرپشن کے افسران مذکورہ اہلکار کو گرفتار نہیں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پٹواری رانا ارشد کا کہنا تھا کہ پورے لاہور میں پرائیویٹ سٹاف کام کر رہا ہے میرے سرکل میں بابر اور آصف کام کررہے ہیں تو افسران کے نوٹس میں ہے رشوت کے الزامات بے بنیاد ہیں افسران خود وزٹ کر رہے ہیں ،شہریوں نے ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔