ہیلتھ کیئرکمیشن کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر،محفوظ اور مستند بنانا ہے،ڈاکٹرماجد

ہیلتھ کیئرکمیشن کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر،محفوظ اور مستند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پاکستان میں طبی سہولیات کے کم از کم معیار (MSDS)طے کرنے والا پہلا انضباطی ادارہ ہے۔ کمیشن کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر،محفوظ اور مستند بنانا ہے۔ان معیارات(MSDS) کے نفاذ کے لیے کمیشن پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری علاج گاہوں کو ان پر عمل درآمد کا پابند بنا رہاہے اس سلسلے میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے27 تا 29ستمبر2016کوضلع رحیم یار خان کے20 پرائیویٹ ہسپتالوں کے 35 میڈیکل اسٹاف ممبرز کے لیے ایک سہہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا ۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے تربیت مہیا کرنے والوں میں ڈاکٹرماجد لطیف ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈاکٹر شفیق الرحمان ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے اس تربیتی ورکشاپ کو اپنے لیے اور مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بہت معاون و مدد گار پایااور اس کے انعقاد پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔