بھارتی بربریت کے خلاف جہاد کا اعلان ، ہر قسم کی تجارت ختم کردی جائے،مفتی آصف

بھارتی بربریت کے خلاف جہاد کا اعلان ، ہر قسم کی تجارت ختم کردی جائے،مفتی آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان (نظریاتی) نے ایل او سی پربھارتی جارحیت کی مذمت اور فائرنگ کے نتیجہ میںء شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کے خلاف عام جہاد کا اعلان کیا جائے ،اور بھارت سے ہر قسم کی تجارت ختم کردی جائے۔گذشتہ روز جے یو پی (نظریاتی) کے مرکزی صدر مفتی محمد آصف نعمانی، ناظم اعلیٰ حاجی عبدالمجید سیفی، اور چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن بغدادی سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان کو سارک فورم پر بھارتی ہٹ دھرمی کو نیچا دکھانے کے لئے اس فورم کو توڑ دینا چاہیے ،کیونکہ سارک عملاْ انڈیا کی لونڈی بن چکا ہے جو ایشیا ئی ممالک کو قریب لانے کی بجائے بھارتی ایجنڈے پر عمل پیراہے ،،انہوں نے کہا کہ ایسے مسلم ممالک کی سخت سرزنش کرنی چاہیے جو مسلمانوں کے مقابلے میں کفار کا ساتھ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہود ہنود کبھی مسلمان کے دوست نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم میں شامل بنگلہ دیش اور افغانستان کا کردار عالم اسلام کے لئے باعث شرم ہے۔