دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں مجرم کی سزائے موت کی سزا عمر قید میں تبدیل

دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں مجرم کی سزائے موت کی سزا عمر قید میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم رحمت مسیح کی سزائے موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کئے جانے پر مذکورہ مجرم کی روبکار کوٹ لکھپت جیل بھجوا دی ہے جس میں سپرنٹنڈنٹ کو عمرقید کے حوالے سے آگاہ کیا گیاہے۔ ۔نواں کوٹ قتل ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم رحمت میسح کی سزائے موت کی سزا کوعدالت عظمیٰ کی جانب سے عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم ملنے پر سیشن جج مذکورہ مجرم کی روبکارکوٹ لکھپت جیل بھجوادی ہے۔عدالت عظمیٰ میں سزائے موت کی سزا کے خلاف اپیل کرنے والے مجرم رحمت مسیح کے خلاف تھانہ نواں کوٹ پولیس نے2002ء میں دوران ڈکیتی قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، چالان سیشن کورٹ آنے پر 2003ء میں ایڈیشنل سیشن جج میاں غلام حسین نے اسے سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس پرمجرم نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کی جومسترد ہوگئی جس کے بعد مجرم نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ،جہاں سے اس کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیاہے ۔