اسلام آباد چیمبر کا بتیسواں سالانہ اجلاس عام آج ہو گا

اسلام آباد چیمبر کا بتیسواں سالانہ اجلاس عام آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد چیمبرکا بتیسواں سالانہ اجلاس عام آج ( 30ستمبر کو ( منعقد ہو گا۔ اجلاس دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔چیمبر نے سالانہ اجلاس عام میں شرکت کرنے کیلئے اپنے تمام ممبران کو ایجنڈا پہلے ہی بھیج دیا ہے۔سالانہ اجلاس عام میں چیف الیکشن کمیشن ناصر خان اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبران اور سال برائے 2016-17 کیلئے نومنتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر نومنتخب ایگزیکٹو ممبران اور عہدیداران سے حلف بھی لیا جائے گا۔

سالانہ اجلاس عام میں چیمبر کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ 30جون 2016کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے چیمبر کے آڈ ٹ شدہ اکاؤنٹس کو بھی توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سالانہ اجلاس عام میں سال برائے 2016-17کیلئے چیمبر کے نئے آڈیٹرز کی تقرری کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ ۔#/s#

مزید :

کامرس -