پی پی اے ایف اور جرمن ترقیاتی بینک کا ترقیاتی منصوبے کا دوسرے مرحلہ

پی پی اے ایف اور جرمن ترقیاتی بینک کا ترقیاتی منصوبے کا دوسرے مرحلہ
 پی پی اے ایف اور جرمن ترقیاتی بینک کا ترقیاتی منصوبے کا دوسرے مرحلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پاورٹی ایلیویئشن فنڈ اور جرمن حکومت کے ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) نے Livelihood support & promotion of small community infrastructure program (LACIPؒ ٓ) کے دوسرے مرحلے کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں جس میں کے ایف ڈبلیو کی جانب سے فنڈ فراہم کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں پی پی اے ایف کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کے ایف ڈبلیو کے گورننس اینڈ پیس شعبے کی ہیڈ آف ڈیویژن جینس کلاؤسن نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون پر مشاورت کا آغاز ستمبر سال 2015 میں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی LACIP پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں ایک کروڑ یورو فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ تین سال جاری رہے گا جس سے خیبرپختونخوا کے منتخب اضلاع میں تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر غیرمرکزیتی اصلاحات پر عمل درآمد کے ذریعے گاؤں کے لوگوں کی سیاسی شرکت کے لئے بڑے پیمانے پر تعاون ہوگا۔ اس منصوبے کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ اس سے 3 لاکھ 25 ہزار افراد استفادہ کریں گے اور یہ LACIP پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی توسیع ہوگی جس کے تحت خیبر پختونخواہ کے آٹھ اضلاع میں انفراسٹرکچر کی ترقی، آمدن میں اضافے ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اور اس سے 6 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔
جینس کلؤسن نے پی پی اے ایف کے کاموں کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہLACIP کے دوسرے مرحلے میں پی پی اے ایف کے ذریعے انتہائی غریب افراد کی ترقی کیلئے مزید کام کیا جائے گا جس سے ان اضلاع میں قائم ہونے والے نئے مقامی حکومتی اداروں کو مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -