ہنڈا نے نیا ماحول دوست انجن آئل لانچ کردیا

ہنڈا نے نیا ماحول دوست انجن آئل لانچ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ) پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے گزشتہ دنوں لاہور میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ تقریب میں نیا OW20 ایس این گریڈ انجن آئل متعارف کروا دیا۔ ہنڈا اٹلس کارز یہ ہائی گریڈ فلی سنتھیٹک انجن آئل متعارف کروانے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر (OEM) کمپنی ہے ۔ ٹوٹل پارکو نے بیس آئل کو آئیڈیمٹسو لیوب کے فارمولا کے مطابق دیگر اجزاء شامل کرکے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کیلئے یہ ’’ہنڈا جینوئن انجن آئل‘‘ تیار کیا ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او ٹوچی اشییاما ، آئیڈیمٹسو لیوب مڈل ایسٹ اور افریقہ FZE کے منیجنگ ڈائریکٹر ریوٹا ٹاکیزاوا، اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے وائس پریزیڈنٹ آصف اقبال نے تعارفی تقریب کے دوران پروڈکٹ کی رونمائی کی۔ ٹوچی اشییاما نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ گلوبل وارمنگ کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے عالمی سطح پر تمام کمپنیاں CO2 کی کمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہنڈا کا شمار ان اولین کمپنیوں میں ہوتا ہے جس نے اپنی جدت اور ارتقائی عمل کے ذریعے ماحولیات کے بارے میں شعور اجاگر کیا۔ ہنڈا انجن کو کم چپچپاہٹ والا انجن آئل استعمال کرنے کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ فیول میں بچت ہوسکے۔ آئل برانڈ پارٹنرز کے ساتھ ہنڈا کی طویل اور کامیاب وابستگی OW20SN جینوئن انجن آئل تیار کرنے میں معاون ثابت ہوئی جو کہ پاکستان میں ڈرائیونگ کی حالات، فیول کی بچت کو بہتر بنانے، ٹربو پروٹیکشن، اور ڈرائیونگ کا آرام بڑھانے کیلئے موزوں ہے، اور سب سے اہم یہ ماحول کے تحفظ میں معاون ہے، جس میں ہم سب سانس لے رہے ہیں۔نیا متعارف کروایا گیا انجن آئل پورے پاکستان میں بااختیار ہنڈا ڈیلرز سے دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -