ٹاؤن شپ،زہریلاملک شیک پینے سے 9افرادکی حالت غیرہوگئی

ٹاؤن شپ،زہریلاملک شیک پینے سے 9افرادکی حالت غیرہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ٹاؤن شپ میں گھرمیں ملک شیک پینے والے نوافرادکی حالت غیرہوگئی۔تمام افرادکوامدادی ٹیموں نے جناح ہسپتال میں منتقل کردیا۔ بتا یاگیا ہے کہ تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں گھرمیں اکرم نامی شہری کی بیوی نے ملک شیک بنایا جس کو پینے سے علی الصبح نو افراد کی حالت غیر ہوگئی جن کو فوری طورپرامدادی ٹیموں نے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔زہریلاملک شیک پینے والوں میں 16سالہ سہراب علی،12سالہ سعدیہ ،20سالہ نادیہ،50سالہ رشیدہ،24سالہ ذیشان،25سالہ ارشاد'34سالہ فرحان،20سالہ اسلم اور62سالہ اکرم شامل تھے۔ جناح ہسپتال میں تمام افرادکو ابتدائی طبی امداددے کر گھر بجھوا دیا گیا ہے۔فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے گھر پہنچ کر دودھ کے سیمپل لے کرلیبارٹری بھجوادیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -