محکمہ داخلہ پنجاب کانویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے پر غور

محکمہ داخلہ پنجاب کانویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او اور ضلعی امن کمیٹیوں سے سفارشات مانگ لی ہیں۔
ذرا ئع کے مطا بق محکمہ داخلہ کے ایک اعلی ٰافسر نے بتایا کہ محرم میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ پولیس کی درخواست پر ہوگا۔ محکمہ داخلہ صرف حساس اضلاع اور مقامات پر موبائل سروس بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس سے رائے مانگی گئی ہے جب کہ یہ بندش صرف جلوس کے راستوں میں ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ اضلاع کے ڈی سی اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -