قومی ٹیم کیلئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس کی تجویز

قومی ٹیم کیلئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے پی سی بی کو تجویز دی ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے کم از کم آٹھ دن پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اسکواڈ کیلئے یو اے ای میں زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کی تجویز دی ہے اس کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کم از کم آٹھ دن گلابی گیند سے پریکٹس ملنی چاہیئے، کیونکہ پاکستان ٹیم پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔اس لیے زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہے،ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران کرے گی ۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں،البتہ ٹیم کے اعلان سے پہلے یونس خان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔