چیمپئنز فٹبال لیگ: سیلٹیک اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ برابر

چیمپئنز فٹبال لیگ: سیلٹیک اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( آن لائن ) چیمپئنز فٹبال لیگ میں ہونے والے میچ میں سیلٹیک اور مانچسٹر سٹی کے درمیان مقابلہ تین تین گولز سے برابر ہو گیا۔ چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں سیلٹک نے میچ کے دوسرے منٹ میں ہی گول کر دیا مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور گیارہویں منٹ میں شاندار گول کی مدد سے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ انیسویں منٹ میں سیلٹک نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر ایک اور کامیاب حملہ کیا۔ مانچسٹر سٹی نے بھرپور جوابی حملہ کر کے ایک مرتبہ پھر کھیل کو دو دو گولز سے برابر کر دیا۔ ستائیسویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے رحیم سٹرلنگ نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ اس کے بعد چھیالیس ویں منٹ میں سیلٹک نے شاندار گول سکور کر کے مقابلہ تین تین سے برابر کر دیا۔ دونوں ٹیمیں میچ میں مزید کوئی گول سکور نہ کر سکیں۔