ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلے میں ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ہونگے

ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلے میں ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخابکے لئے ٹرائلز ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 سے 16 اکتوبر تک قطر میں کھیلی جائے گی، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے8اکتوبر کو قطر روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ9سے16اکتوبر تک قطر میں کھیلی جائے گی۔
؂ جس میں بہترین قومی سائیکلسٹس کو بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے ۔