آزادی کرکٹ کپ ،پی آر ایس بی الیون کا فائنل کیلئے کوالیفائی

آزادی کرکٹ کپ ،پی آر ایس بی الیون کا فائنل کیلئے کوالیفائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژنل آزادی T-20 کرکٹ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پی آر ایس بی الیون اور سکھر ڈویژن کے درمیان ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ پی آر ایس بی الیون نے سکھر ڈویژن کو 66رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پی آر ایس بی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ محمد سلمان علی نے 37، حسن ناصر 39، سید حسن 24 اور محسن پرویز نے 17 رنز بنائے۔ سکھر ڈویژن کی طرف سے محمد عرص نے 3/13، سردار حسین 2/19 ، امیت روی 1/21 اور رضوان احمد نے 1/21 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں سکھر ڈویژن 13.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 63 رنز بناسکی۔ نصر اللہ میمن نے 15 اور محمد علی نے 11 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی طرف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد اشتیاق نے 4/23، محسن پرویز 3/8، حسن ناصر 2/7 اور سید حسن نے 1/12 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، محمد کلیم ایمپائر جبکہ سید نجم السعید سکورر تھے۔