یشیا کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان وویمن ہاکی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی

یشیا کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان وویمن ہاکی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )وویمن ایشیا کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان ویمن ہاکی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی ہے ۔ ایونٹ یکم سے 9اکتوبر تک بینکاک میں کھیلا جائے گا ۔حنا کنول کی قیادت میں پاکستان ویمن ہاکی ٹیم آج صبح بینکاک پہنچی۔ویمن ہاکی ٹیم اے ایچ ایف کپ میں حصہ لے گی، جس کے افتتاحی روز پاکستان ویمن ہاکی ٹیم میزبان تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ آج ہلکی پھلکی ٹریننگ ہوگی جبکہ کل بھرپور ٹریننگ سیشن ہوگا۔ تھائی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔