بھارت کو تنازعہ کشمیر سے متعلق تلخ مگرتاریخی حقائق تسلیم کرلینے ہونگے نعیم احمد خان

بھارت کو تنازعہ کشمیر سے متعلق تلخ مگرتاریخی حقائق تسلیم کرلینے ہونگے نعیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)تنازعہ کشمیر کے حل کو امن کی واحد ضمانت قرار دیتے ہوئے نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر تین نیوکلیائی طاقتوں کے درمیان گھیرا ہے جس سے کسی بھی وقت تباہی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، اس لئے وقت آگیا ہے کہ اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں۔نعیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہاآج ایک بار پھر جنوب ایشیا کے آسمان پر جنگ کے بادل منڈلاتے نظر آرہے ہیں اس لئے یہی وقت ہے کہ عالمی طاقتیں آگے آکر نئی دلی کوبے بنیاد جنگی موقف تبدیل کرنے پر مجبور کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنگی جنون اور روایتی موقف سے ہٹ کر بھارت کو چاہئے کہ وہ ایک ذمہ دار جمہوریت اور قابل بھروسہ نیوکلیائی طاقت ہونے کا ثبوت فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہاکشمیر گجرات،یو پی یا بہار نہیں ہے بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک دیرینہ تنازعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنے جنگی جنون رکھنے والے جانبدار میڈیا کو لگام دے اور ایک عوامی رائے پیدا کرے۔ انہوں نے مزید کہاایسا کرتے ہوئے بھارت کو تنازعہ کشمیر سے متعلق تلخ مگرتاریخی حقائق تسلیم کرلینے ہونگے ۔نعیم خان نے کشمیر اکنامک الائنس چیئر مین فاروق احمد ڈار سمیت وادی کے اطراف و اکناف،چناب اور پیر پنچال میں گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مزید :

عالمی منظر -