ملائشین طیارے کو روسی باغیوں نے نشانہ بنایا،تحقیقاتی کمیٹی

ملائشین طیارے کو روسی باغیوں نے نشانہ بنایا،تحقیقاتی کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف(این این آئی)ملائشین مسافر طیارے ایم ایچ 17 کی تحقیقاتی ٹیم نے کہاہے کہ روسی نواز باغیوں نے ماسکو کی مدد سے مسافر طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فضائی حدود میں گرائے گئے ملائشیا کے مسافر طیارے کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس نواز باغیوں نے ملائشین طیارے کو نشانہ بنایا جس میں انہیں روس کی حمایت حاصل تھی۔ ہالینڈ، آسٹریلیا ، بیلجئم ، ملائشیا اور یوکرین کے تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں نے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کے لئے بک میزائل سسٹم کا استعمال کیا اور یوکرین کے گاؤں پروومیکس سے راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد تخریب کار روسی حدود میں داخل ہوگئے۔تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح نہیں کہ تخریب کاروں کو کسی کی جانب سے ہدایات جاری ہوئیں یا انہوں نے خود جہاز کو نشانہ بنایا لیکن تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ انہیں ماسکو کی حمایت حاصل تھی۔واضح رہے کہ 17 جولائی 2014 کو یوکرین کی فضائی حدود میں باغیوں نے ملائشین ایئرلائن ایم ایچ 17 کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 298 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -