امریکا، سکول میں فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 زخمی

امریکا، سکول میں فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 2 بچے اور ایک استاد زخمی ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹاؤن وائل ایلیمنٹری سکول میں دن ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ اس سکول میں 286 طالب علم زیرِ تعلیم ہیں۔ پولیس نے ایک نوجوان مشتبہ حملہ آورکو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے اب محفوظ ہیں۔ سکول کے تمام بچوں کو حملے کے بعد قریبی چرچ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس ٹیم نے کسی دوسرے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر سکول کی تلاشی لی۔ دونوں زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام اس سکول سے ڈیرھ کلومیٹر دور ملنے والی ایک لاش کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔حملے کے بعد علاقے میں موجود دوسرے سکول کھلے رہے تاہم باہر سے کسی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔بچوں کے والدین کو ایک موبائل پیغام کے ذریعے حملے کح اطلاع دی گئی اور بتایا گیا کہ وہ انہیں کہاں سے آ کر لے جا سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -