ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے 2جوانوں کی تفصیلات جاری

ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے 2جوانوں کی تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 2 فوجی جوانوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں حوالدار جمعہ خان اور نائیک امتیاز شہید ہوئے ہیں۔دونوں جوانوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی۔ حوالدار جمعہ خان شہید کا تعلق استور سے ہے جبکہ ان کا ایک بیٹا اور2 بیٹیاں ہیں۔ علاوہ ازیں نائیک امتیاز شہید کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور شہید کی تین بیٹیاں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -