کشمیر ہی نہیں بہار بھی پاکستان کو دیا جائے،سابق سپریم کورٹ جج کیخلاف غداری کے کیس درج

کشمیر ہی نہیں بہار بھی پاکستان کو دیا جائے،سابق سپریم کورٹ جج کیخلاف غداری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پٹنہ (کے پی آئی)بہار کے سابق سپریم کورٹ جج مارکند کاٹھجو کے خلاف جی ڈی ( یو ) ایم ایل سی کی شکایت پر ملک سے غداری اور وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف غلط بیان درج کرنے کے خلاف ان پر دو مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکند کاٹھجو نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی وئب سائٹ فیس بک پر کشمیر کو پاکستان کے حوالے کرنے کی بات کہی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کو پاکستان کے حوالے کیا جائے بشرطیکہ پاکستان بہار کو بھی لینے پر راضی ہوجائے ۔ مارکند کاٹھجو نے بعد میں اگرچہ اپنے بیان پر معذرت ظاہر کی تھی مگر پورے بھارت کے علاوہ بہار میں بھی سخت ردعمل آیا تھا جس کے بعد مارکند کے خلاف شکایت درج کی گئی۔ایس ایچ او شاستری نگر بندرا پرساد کے مطابق کاٹھجو کے خلاف وزیر اعلی نتیشن کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کرنے کے سلسلے میں دفعہ 124زیر سیکشن ائے کے تحت ملک سے غداری اور دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -