رائیونڈ مارچ میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کا خطرہ ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب کا مراسلہ جاری

رائیونڈ مارچ میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کا خطرہ ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں تحریک انصاف کی ریلی کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں ۔مراسلے میں کہا گیا کہ اس تھریٹ وارننگ سے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو آگا ہ کردیا جائے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہور ،آئی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دیا ۔

مزید :

صفحہ اول -