پاک افغان کشیدگی میں کمی پر دو طرفہ تجارت بحال،چار مہینے بعد انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا

پاک افغان کشیدگی میں کمی پر دو طرفہ تجارت بحال،چار مہینے بعد انگور اڈہ گیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(صباح نیوز)پاک افغان کشیدگی میں کمی پر دو طرفہ تجارت بحال ہوگئی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں چار مہینے بعد انگور اڈہ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے۔چار ماہ قبل پاکستان سکیورٹی فورسز کی افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ کے بعد پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔ پاکستان اور افغان قبائل نے دونوں حکومتوں سے متعدد بار انگوراڈہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کئے گئے جس کے بعد دونوں جانب سے انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -