اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے، جماعت اہلسنّت

اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے، جماعت اہلسنّت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا رخصوصی)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کی اپیل پر جماعت اہلسنّت سے وابستہ 500سے زائد مدارس کے سربراہوں نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو اہلسنّت کے ہزاروں مدارس کے لاکھوں طلباء اور اساتذہ پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کی جنگ لڑیں گے اور بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ مدارس اہلسنّت کے طلباء اور اساتذہ بھارت کے ساتھ جہاد کیلئے تیار ہیں۔ اہلسنّت کے ہر مدرسہ میں بھارت مردہ باد کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مدارس کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو مدارس کے طلباء دفاع پاکستان کیلئے سب سے آگے ہونگے۔ اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے۔ پاکستانی قوم پاک سرزمین کی حرمت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے۔ مودی کا جنگی جنون بھارت کو لے ڈوبے گا۔ پاکستانی حکومت بھارت کے خلاف دنیا بھر میں زوردار سفارتی مہم چلائے ۔ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی امداد کرنا ہم پر فرض ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -