ضلعی عدلیہ معاملات ،پنجاب بھرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس کا طلب

ضلعی عدلیہ معاملات ،پنجاب بھرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس کا طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کے معاملات میں بہتری لانے کے لئے پنجاب بھرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس کا طلب کر لیاہے۔ اجلاس یکم اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوگا،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ وسیشن ججز کو اجلاس کے بارے میں باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ 30 ستمبر کی رات کو بیرون ملک سے وطن واپس پہنچیں گے اور یکم اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں صوبے کی ضلعی عدلیہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے اور اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ آخر -