تحریک انصاف کو رائیونڈ جلسہ کی اجازت،دھرنا نہیں ہو گا،ہائیکورٹ

تحریک انصاف کو رائیونڈ جلسہ کی اجازت،دھرنا نہیں ہو گا،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائیونڈ روڈ کے مقررہ مقام (اڈا پلاٹ) پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ جلسے کے بعد دھرنا دینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔اس سلسلے میں قائم مقام چیف جسٹس مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار،مسٹر جسٹس انوار الحق اور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان پر مشتمل فل بنچ نے متعلقہ درخواستیں نمٹاتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ جلسہ ختم ہوتے ہی لوگ پر امن طور پر منتشر ہوجائیں اور اس سلسلے میں جلسے کے منتظمین کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ جلسے کے شرکاء کی پر امن و اپسی ممکن بنائی جاسکے ۔فاضل بنچ نے مزید حکم جاری کیا کہ حضرت محمدﷺنے شہریوں کو راستے کا جو حق دیا ہے اس کا مکمل احترام کیا جائے ۔عدالت نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے شرکاء کی طرف سے کسی بھی قسم کی لاقانونیت کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم کسی کارکن کو بلا جواز ہراساں یا گرفتار نہ کیا جائے اور یہ کہ حکومت صرف ضرورت کے وقت ہی قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی ۔فاضل بنچ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ احتجاج کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں جبکہ تحریک انصاف کوحکم دیا ہے کہ اس کا انتظامیہ کے ساتھ احتجاج کے بارے میں جو معاہدہ ہوا ہے اورجو اس میں شرائط طے کی گئی ہیں ان کی مکمل پاسداری کی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -