عمران خان کے لئے اسٹیج پر لگائی گئی سیڑھی ٹوٹ گئی

عمران خان کے لئے اسٹیج پر لگائی گئی سیڑھی ٹوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹنرنگ دیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا ،اسٹیج پر چڑھتے وقت سیڑھی ٹوٹ گئی۔ 92نیوز کے مطابق عمران خان جب اسٹیج کی جانب بڑھے تو چڑھتے وقت سیڑھی ٹوٹ گئی ،ان کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی۔یہی سیڑھی کل دھرنے کے لئے استعمال ہو گی جس کی مرمت شروع کردی گئی ہے۔اس وقت تحریک انصاف کے سربراہ سمیت جہانگیر ترین، ابرار الحق اور دیگر رہنماء4 اسٹیج پر موجود ہیں۔ یاد رہے ایک بار پہلے بھی جلسے میں عمران خان جب اسٹیج پر چڑھ رہے تھے تو ان کی سیڑھی خراب ہو گئی تھی . 2013میں الیکشن سے قبل اپنے اسٹیج پر چڑھتے وقت بھی عمران خان لفٹر سے گر گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -