سرجیکل سٹرائیک میں کوئی اچانک اپنے ہدف کو نشانہ بنا تا ہے، دفاعی تجزیہ نگار

سرجیکل سٹرائیک میں کوئی اچانک اپنے ہدف کو نشانہ بنا تا ہے، دفاعی تجزیہ نگار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کررہا ہے،آخر یہ کس چیز کا نام ہے،مختلف دفاعی تجزیہ نگاروں کا نقطۂ نظر سامنے آگیا۔ڈان ڈاٹ کام کے مطابق ریٹائرڈ ایئرمارشل شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک میں کوئی اچانک آتا ہے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنا کرواپس ہولیتا ہے،ایک دوسرے لیول کا سٹرائیک یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسا حملہ ہوجائے کہ آپ کو علم ہو لیکن آپ اس کو روکنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں،بھارت کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں اسے کراس بارڈ فائرنگ کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔تجزیہ نگار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس حملے میں فوج کا عمل دخل ہے،بھارتی سے زمینی کارروائی کی گئی ہے اور بھارتی سرزمین سے ہی فائرنگ کی گئی ہے اسے ہم سرجیکل سٹرائک کا نام نہیں دے سکتے ہیں،یہ ناممکن ہے کہ بھارتی فوجی آئیں اور پاکستان میں کارروائی کرکے چلے جائیں۔دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ جہاں پر ائیر فورس استعمال ہوتی ہے سرجیکل سٹرائیک کہلاتا ہے،پائلٹ اس کی رپورٹ پیش کرتا ہے کہ ٹارگٹ کو ہٹ کیا ہے یا نہیں اس کی باقاعدہ ویڈیو بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول کو پیش کی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -